- کرغزستان؛ مقامی وغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
- آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری
- افغانستان میں فائرنگ سے تین غیرملکی سیاح ہلاک
- ہیٹ ویو کی وجہ سے مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی
- کوٹلی ستیاں میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق
- سرکاری املاک اور اداروں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، وزیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ کے پی کو جواب
- صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیراعظم
- عمران خان کی رہائی کیلیے احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کا کارکنان سے لازمی شرکت کا حلف
- شدید گرمی کے پیش نظرپنجاب میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
- کراچی میں کال سینٹر میں فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم جاں بحق
- پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت، 8 کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی
- ممبئی کے کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی عائد
- بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلیے مقرر
- حکومت سندھ کا صوبے بھر میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ
- ٓآرمی چیف کی ہاکی ٹیم سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی
- کینیڈین شہری نے کم وقت میں اسٹار وارز کی اسپیس شپ بنا ڈالی
- پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 20 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
- فرانس میں نفرت آمیز سلوک؛ مسلمان دوسرے ممالک منتقل ہونے پر مجبور
پاکستان سے گیس منصوبہ منسوخ ہونے کا امکان نہیں،ایران
اشک آباد: ایرانی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ انہیں ابھی تک پاکستان کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ کرنے کی اطلاع نہیں دی گئی اورمیرا خیال بھی نہیں ہے کہ پاکستان ایسا کریگا ، عالمی طاقتوں سے معاہدے کے بعد ایران پر پابندیں ختم کی جارہی ہیں اورمنجمد اثاثے بھی اقساط میں بحال کیے جائیں گے ۔
ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے ،فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ،عراق میں القاعدہ کے خلاف آپریشن میں ایران مددکو تیارہے۔ پیر کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکمانستان کے دورے پر پہنچنے کے بعد ایک انٹرویومیں کہاکہ ایران خطے میں امن وامان چاہتا ہے‘ افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلا کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ جوادظریف نے کہاکہ فلسطین کی آزادی کے لیے کی جانے والی دنیا کی کوششیں ناکافی ہیں اس میں تیزی لائی جائے تو وہ دن دور نہیں جب صیہونیت سے آزاد ہو کر فلسطین ایک آزاد ریاست کی حیثیت اختیارکرجائیگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔