پاکستانی طالب علم نے کم ترین عمر میں او لیول امتحان میں ٹاپ کرکے ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جنوری 2014
حارث منظور نے صرف 9 سال کی عمر میں او لیول کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

حارث منظور نے صرف 9 سال کی عمر میں او لیول کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

چنیوٹ: پاکستانی طالب علم رائے حارث منظور نے صرف 9 سال کی عمر میں او لیول کے امتحان میں 90 ممالک کے 20 لاکھ بچوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی 9 سالہ حارث منظور نے چوتھی کلاس تک اسکول میں تعلیم حاصل کی پھر کیمرج یونیورسٹی سے 15 ماہ میں او لیول کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے وہ کام کر دکھایا جو پاکستان میں عموماً 18 سال کی عمر کے طالب علم کرتے ہیں، حارث کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں وکیل بن کر قوم کو انصاف دلانا اور ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ کم ترین عمر میں او لیول کے امتحان میں ٹاپ کرنے کا یہ اعزاز پہلے چنیوٹ کی ہی 11 سالہ پاکستانی طالبہ ستارہ بروج کے پاس تھا لیکن حارث نے 9 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرکے ستارہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔