یہ ہے میرا پاکستان؛ جہاں طالب علم بارش ہونے پر چھتری تلے امتحان دے رہے ہیں

ویب ڈیسک  منگل 18 مارچ 2014
تباہ شدہ اسکولوں میں امتحانات کے دوران بارشوں نے طلبہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

تباہ شدہ اسکولوں میں امتحانات کے دوران بارشوں نے طلبہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لوئر دیر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور طلبا بارش کے دوران چھتریوں تلے امتحانات دینے پر مجبور ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر میں دہشت گردوں نے 100 سے زائد اسکول تباہ کر دیئے تھے جن میں سے کئی اسکولوں میں بحالی کا مکمل ہوچکا ہے تاہم بانڈئی میدان میں 4 اسکولوں کی عمارتیں ابھی تک تعمیر نہیں سکیں جس کے باعث گورنمنٹ گرلز و بوائز پرائمری، بوائز مڈل اور بوائز ہائی اسکول میں طلبا عمارتوں کے بغیر تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن امتحانات کے دوران بارشوں نے طلبا کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے اور وہ مجبوراً کھلے آسمان تلے چھتریاں تانے امتحان دینے پر مجبور ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔