فیصل رضا عابدی کا ایم کیو ایم میں شامل ہونے کا امکان

جہانگیر منہاس  جمعـء 18 اپريل 2014
 فیصل رضا عابدی ایم کیو ایم میں شامل ہوکر پیپلزپارٹی کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، ذرائع فوٹو: فائل

فیصل رضا عابدی ایم کیو ایم میں شامل ہوکر پیپلزپارٹی کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، ذرائع فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مطالبے پرسابق سینیٹرفیصل رضا عابدی سے استعفیٰ لیے جانے کے بعدایم کیوایم کے رہنمانبیل گبول انھیں متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہونے کی دعوت دینگے۔

ذرائع کے مطابق فیصل رضاعابدی جنھوں نے گزشتہ روز پارٹی کے ایک اہم رکن سے اپنی فراغت کاشکوہ کیاہے اب کراچی شہرمیں سیاست کا آغازایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے کرینگے۔ ذرائع کے مطابق فیصل رضاعابدی پیپلزپارٹی کے اندرکے بہت سے معاملات سے آگاہ ہیں لہٰذاوہ اب ایم کیوایم جوکراچی میں اپنامکمل اثرورسو خ رکھتی ہے، اس میں شامل ہوکر پیپلزپارٹی کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔