کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ایک ہو گئی ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اپريل 2014
جمہوریت بد عنوانی کے بد نما سائے میں آگے بڑھ رہی ہے ،عمران خان۔
فوٹو: فائل

جمہوریت بد عنوانی کے بد نما سائے میں آگے بڑھ رہی ہے ،عمران خان۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چیرمین نیب کے تقرر پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکا ہو گیا ہے اور دونوں جماعتیں کرپشن کے مقدمات سے جان چھرانے کے لیے بغل گیر ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت بدعنوانی کے بدنما سائے میں آگے بڑھ رہی ہے جب کہ عوام حکمرانوں کا احتساب اور مخلص قیادت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین نیب کے تقرر پر پیپلزپارٹی کے وکیل نے حکومت ہی کی وکالت کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس معاملے پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں مک مکا ہے اور دونوں جماعتیں کرپشن کے مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے بغل گیر ہوئی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دن وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں پرویز مشرف،طالبان سے مذاکرات اور تحفظ پاکستان بل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔