حکومت سنجیدہ ہے تو اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں، ترجمان کالعدم تحریک طالبان

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اپريل 2014
اگر حکومت اپنے اختیارات اور سنجیدگی کے حوالے سے یقین دلائے تو اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں. فوٹو: آئی این پی/فائل

اگر حکومت اپنے اختیارات اور سنجیدگی کے حوالے سے یقین دلائے تو اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں. فوٹو: آئی این پی/فائل

پشاور: کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ خیبرایجنسی میں ہمارے ساتھیوں پر حملہ کیا گیا تاہم حکومت سنجیدگی کو یقینی بنائے تو اب بھی مذاکرات کے لئے تیارہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان کالعدم تحریک طالبان کا کہنا تھا کہ خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کئی ساتھی ہلاک ہوئے جس کی تحریک طالبان مذمت کرتی ہے، شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ حکومت نے جنگ بندی کے دوران کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا اگر حکومت اپنے اختیارات اور سنجیدگی کے حوالے سے یقین دلائے تو اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان جنگی بندی کی ڈیڈ لائن 10 اپریل کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی جانب سے سیز فائر کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم اس دوران ملک میں دہشت گری کی کارروائیاں ایک بار پھر شروع کردی گئی ہیں جس کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔