عمران خان اور طاہر القادری کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، چوہدری شجاعت

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 9 مئ 2014
 ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان سمیت ہم سب کا حق بنتاہے کہ انتخابی نظام میں مکمل اصلاح کی بات کریں، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان سمیت ہم سب کا حق بنتاہے کہ انتخابی نظام میں مکمل اصلاح کی بات کریں، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدرسینیٹرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،صاف شفاف انتخابات کیلیے انتخابی نظام میں مکمل اصلاح کاان کامطالبہ درست ہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ق)11 مئی کے انتخابات کے بعدپہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ ان انتخابات میں دھاندلی کے تمام سابق ریکارڈٹوٹ گئے،ن لیگ نے ریٹرننگ افسروں کے ساتھ مل کرجو کھیل کھیلااب اس سے پردہ اٹھ رہاہے اور تمام چہرے بے نقاب ہورہے ہیں،ان حالات میں ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان سمیت ہم سب کا حق بنتاہے کہ انتخابی نظام میں مکمل اصلاح کی بات کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔