اس بار حکمرانوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، طاہر القادری

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 9 مئ 2014
  40سال قبل جس جدوجہدکاآغاز کیا تھا اب اس کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے،  طاہر القادری۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

40سال قبل جس جدوجہدکاآغاز کیا تھا اب اس کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے، طاہر القادری۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسلام آباد: عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاہے کہ 11 مئی کو جماعت انقلاب کی اقامت کہی جائیگی اورصفوں کی درستی کے بعد اسکی امامت کے کیلیے وطن آجاؤنگا،11مئی کو انسانی سروں کا سیلاب آئیگا۔

نظام کو مسمار کرنے کیلیے فائنل کال جلددوںگا، 40سال قبل جس جدوجہدکاآغاز کیا تھا اب اس کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے، میری زندگی وقف انقلاب ہے، اس بار حکمرانوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ عوامی تحریک راولپنڈی، اسلام آباد کے عہدیداران کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔