نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 21 مئ 2014
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جولائی کے مہینے میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جولائی کے مہینے میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپریل میں فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی کمی ہوئی۔ گزشتہ ماہ کے دوران 58 ارب 67 کروڑ روپے کی لاگت سے 7ارب 49 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کو دیکھتے ہوئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جولائی کے مہینے میں ’’کے الیکٹرک‘‘ کے علاوہ ملک کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔