پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 151 بھارتی قیدی رہا کردیئے

پاکستان کی جانب سے رہا کئے گئے قیدیوں کو واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا ۔


ویب ڈیسک May 26, 2014
ملیر جیل کراچی سے 59 جبکہ حیدر آباد کی نارا جیل سے 92 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ فوٹو؛رائٹرز

پاکستان نے سندھ کی مختلف جیلوں سے 151 بھارتی قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کرکے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

پاکستان کی حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر جیل کراچی سے 59 جبکہ حیدر آباد کی نارا جیل سے 92 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا۔ رہا کئے گئے قیدیوں میں 150 ماہی گیر ہیں جنہیں پاکستانی سمندری حدود سے مچھلیاں پکڑتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ایک قیدی غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے جرم میں پکڑا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے بھارتی حکومت کو دو ماہ قبل ان بھارتی قیدیوں کی دستاویزات بھجوائی تھیں، بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں اپنا شہری تسلیم کئے جانے کے بعد انہیں رہا کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں