دورہ بھارت میں نوازشریف اپنے کاروبار کیلئے بھارتی بزنس مین سے ملنے گئے، عمران خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 مئ 2014
 (ن ) لیگ کے دور حکومت میں شریف خاندان کے اثاثے دگنے ہو جاتے ہیں۔ ،عمران خان۔
فوٹو: فائل

(ن ) لیگ کے دور حکومت میں شریف خاندان کے اثاثے دگنے ہو جاتے ہیں۔ ،عمران خان۔ فوٹو: فائل

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں شریف خاندان کے اثاثے دگنے ہو جاتے ہیں۔

لندن سے جاری اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مغربی رہنما  کا کوئی کاروبار نہیں لیکن شریف خاندان کا شمار برطانیہ کے بڑے سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں وزیراعظم نواز شریف کے پاس حریت پسند کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کا وقت نہیں تھا اپنا بزنس بڑھانے کے لئے ان کے پاس بہت وقت تھا، نواز شریف اپنے بیٹے کے ہمراہ دہلی میں بزنس ٹائیکون جندال سے ملنے ان کے گھر کیوں گئے، کیا نواز شریف کا یہ اقدام مفادات سے متصادم نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنا پیسہ وطن واپس لانے کے بجائے دوسرے ممالک کے دورے کر کے وہاں کے سرمایہ کاروں کو یہاں پیسہ لگانے کی ترغیب دے رہے ہیں جب کہ (ن ) لیگ کے دور حکومت میں شریف خاندان کے اثاثے دگنے ہو جاتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔