غزہ میں اسرائیلی بربریت 12 ویں روز بھی جاری، شہادتوں کی تعداد 300 سے تجاوز

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جولائی 2014
اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل بان کی مون آج اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل بان کی مون آج اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

غزہ: اسرائیلی بربریت کوکسی نےلگام نہ ڈالی تواس نےنہتے فلسطینیوں کا مزید خون بہانے کے لئے آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے تازہ ترین فضائی حملے میں مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہنونی فورسز نے غزہ میں مسجد کےقریب فضائی حملہ کیا جس میں مزید 11 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ مسلسل 12 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 307 فلسطینی شہید اور 2200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آج اسرائیل اورفلسطین کا دورہ کریں گے اور فریقین کو جنگ بندی پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسیر جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوکی منظوری کے بعد صیہونی فورسز نے فضائی کارروائی کے ساتھ غزہ پر مختلف اطراف سے زمینی چڑھائی بھی کردی ہے جب کہ 18 ہزارریزرو فوجیوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

فلسطینی مسلمانوں کو بے دردی  سے مارنے والےاسرائیل کا کہنا ہے وہ یہ آپریشن اپنےشہریوں کومحفوظ بنانے کے لئے کر رہا ہے کیونکہ حماس کے راکٹ حملے اب اس کےلئے مسلسل خطرہ ہیں۔ دوسری طرف حماس نے ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قراردیاہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے تاہم انھوں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ حملوں میں فلسطینی بچوں کو نشانا نہ بنانے سے گزیر کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے باعث اب تک 14 سو مکانات بتاہ اور 40 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ اسرائیل غزہ میں بائیولوجیکل ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔