عمائمہ کو ’’راجہ نٹور لال‘‘ کے پاکستان میں ردعمل کی فکر لاحق

نیٹ نیوز / اے پی پی  منگل 22 جولائی 2014
کردار سے انصاف کیا،امید ہے انڈین شائقین پسند کرینگے مگر ہم وطنوں کا پتہ نہیں،اداکارہ،
 فوٹو : فائل

کردار سے انصاف کیا،امید ہے انڈین شائقین پسند کرینگے مگر ہم وطنوں کا پتہ نہیں،اداکارہ، فوٹو : فائل

ممبئ: اداکارہ عمائمہ ملک کو اپنی آنے والی فلم ’’راجہ نٹور لال‘‘ کے پاکستان میں ردعمل کی فکر لاحق ہوگئی۔

عمائمہ ملک نے اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم راجہ نٹور لال میں کام کیا ہے اور ان دنوں بھارت میں اس فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے اس فکر مندی کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی اس فلم میں ان کے کردار پر کیا ردعمل دینگے۔

عمائمہ نے کہا کہ انھوں نے اچھی نیت سے فلم میں کام کرتے ہوئے اپنے کردار سے انصاف کیا۔ انھیں یقین ہے کہ بھارتی شائقین انکو پسند کرینگے لیکن مجھے ڈر ہے کہ میرے اپنے وطن سے اس کے خلاف ردعمل ظاہر نہ ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔