انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں اورنہ ہی کسی جنرل سے رابطہ ہے، طاہرالقادری

ویب ڈیسک  بدھ 23 جولائی 2014
انقلاب کے بعد کیا صورتحال ہوگی یہ وقت ہی بتائے گا۔طاہرالقادری،
فوٹو: فائل

انقلاب کے بعد کیا صورتحال ہوگی یہ وقت ہی بتائے گا۔طاہرالقادری، فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہےکہ انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں اور اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل راحیل سمیت کسی جنرل سے بھی رابطہ نہیں ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمران میرٹ پر مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے وہ میری کردار کشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور اس کے لیے نہ کسی سے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی واپسی ہوگی تاہم انقلاب کے بعد کیا صورتحال ہوگی یہ وقت ہی بتائے گا۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں ہے اور اس سلسلے میں میران نہ تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت کسی جنرل سے رابطہ تھا اور نہ ہے، ہم فوج کو نہ دعوت دے رہے ہیں اور نہ ہی وہ آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام کی تبدیلی کے لئے تحریک انصاف اور شیخ رشید کے علاوہ کئی جماعتیں رابطے میں ہیں اور جلد ہی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کرکے حتمی اعلان کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔