پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جولائی 2014
جوڈو کے100 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں شاہ حسین شاہ نے نیوزی لینڈ کے ٹم سلائفیلڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔   فوٹو: رائٹرز

جوڈو کے100 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں شاہ حسین شاہ نے نیوزی لینڈ کے ٹم سلائفیلڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ فوٹو: رائٹرز

گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کے جوڈو کے فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

گلاسکو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جوڈو مقابلے کی 100 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے کرسٹوفر شیرینٹن سے ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی نے شاہ حسین شاہ کو ہرا کر طلائی کا تمغہ حاصل کرلیا جبکہ پاکستانی کھلاڑی چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل سیمی فائنل مقابلے میں شاہ حسین شاہ نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے حریف ٹم سلائفیلڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کئی مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے لیکن اب تک کسی بھی کھیل میں قومی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے تاہم اب شاہ حسین شاہ کی صورت میں پاکستان نے پہلا تمغہ جیت لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔