عمران خان پر شادی کیلیے خاندان والوں کا شدید دباؤ

خصوصی رپورٹ  پير 4 اگست 2014
عمران خان نے 1995 میں جمائماخان سے شادی کی تھی جو9 سال تک کامیابی سے چلتی رہی۔ فوٹو: فائل

عمران خان نے 1995 میں جمائماخان سے شادی کی تھی جو9 سال تک کامیابی سے چلتی رہی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شادی کیلیے ان کے خاندان والوں خصوصا بہنوں کی جانب سے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

عمران خان کے خاندانی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان کی بہنوں نے اس سلسلہ میں خاندان  سے ہی  ہونے والی بھابھی کا انتخاب بھی کرلیاہے لیکن عمران خان کی’’ہاں‘‘کا انتظار ہے،اگرعمران خان اپنی بہنوں کی پسند پر راضی ہو جاتے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائینگے۔

عمران خان کی بہنیں اور باقی فیملی شادی کے حوالے سے اپنے بھائی پر سیاسی مخالفین کی بیجا تنقید سے شدید نالاں ہیں اور وہ ان پر شادی کیلئے شدیددبائو ڈال رہے ہیں،عمران خان نے 1995 میں جمائماخان سے شادی کی تھی جو9 سال تک کامیابی سے چلتی رہی۔ سن 2004میں دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی  عمران خان اور جمائما خان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں جو اس وقت لندن میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔