عوامی تحریک کے کارکنوں نے اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور اب بھی متعدد لاپتا ہیں، پنجاب پولیس

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اگست 2014
عوامی تحریک کے کارکنوں نے تھانوں میں موجود سرکاری ریکارڈ کو بھی آگ لگادی،ترجمان۔فوٹو:ایکسپریس/فائل

عوامی تحریک کے کارکنوں نے تھانوں میں موجود سرکاری ریکارڈ کو بھی آگ لگادی،ترجمان۔فوٹو:ایکسپریس/فائل

لاہور: ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنوں 22 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا جبکہ اب بھی متعدد اہلکار لاپتا ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آج صوبے بھر میں عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 130 اہلکار اور افسران شدید زخمی ہوئے جن پر لاٹھیوں ،غلیلوں،چھریوں اور دیگر چیزوں سے حملہ کیا گیا جبکہ اس دوران ایلیٹ فورس کا ایک جوان بھی جاں بحق ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے 22 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا جبکہ اب بھی متعدد لاپتا ہیں۔

ترجمان کے مطابق عوامی تحریک کے کارکنان نے تھانوں اور پولیس کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور تھانوں میں موجود سرکاری ریکارڈ کو بھی آگ لگادی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔