دھرنا ختم کردیا تو نواز شریف پر دباؤ ختم ہو جائے گا، عمران خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 اگست 2014
شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ثبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ثبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے نواز شریف پر اعتماد نہیں کر سکتے کیونکہ نواز شریف گواہوں کو  خرید لیتے ہیں یا ڈراتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے نواز شریف پر اعتماد نہیں  کرسکتے، حکمران تحقیقات کو ثبوتاژ کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایک بار یہاں سے اٹھ گئے تو  نواز شریف کے اوپر سے پریشر ختم ہو جائے گا، نواز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ وہ گواہوں کو خرید لیتے ہیں یا پھر انھیں ڈراتے ہیں جب کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ثبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ماضی جھوٹ سے بھرا پڑا ہے، انھوں نے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کے کرنسی اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے جھوٹ کہا، سعودی عرب جانے کے لئے جو ڈیل کی اس پر بھی قوم سے جھوٹ بولا۔ اس کے علاوہ 2008 کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اپنے فیصلے سے مکر گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔