اب بھارت اپنا دوسرا گھر محسوس ہوتا ہے، عمائمہ ملک

ویب ڈیسک  اتوار 31 اگست 2014
عمائمہ ملک کی پہلی بالی ووڈ فلم ’راجہ نٹور لال‘ 28 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے، عمائمہ ملک   فوٹو: فائل

عمائمہ ملک کی پہلی بالی ووڈ فلم ’راجہ نٹور لال‘ 28 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے، عمائمہ ملک فوٹو: فائل

ممبئی: پاكستانی ماڈل اداکارہ عما ئمہ ملک کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اب ان کی مصروفیت بڑھ گئی ہے اور بھارت اب اپنا دوسرا گھر محسوس ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عما ئمہ ملک کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ ان كی بالی ووڈ میں مصروفیت اتنی بڑھ گئی ہے كہ بھارت اب دوسرا گھر محسوس ہونے لگا ہے، پہلے زیادہ تر وقت پاكستان، بھارت اور دبئی كے درمیان سفر میں گزرتا تھا لیكن اب كام کا بوجھ بڑھ جانے كی وجہ سے بھارت میں  قیام كا عرصہ زیادہ ہے۔

اداکارہ وینا ملک اور میرا كے بالی ووڈ میں کام سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ میں تو صرف ایک ہی پاكستانی اداکارہ كو جانتی اور مانتی ہوں جس نے باوقار انداز میں بالی وڈ میں كام كر كے شہرت اور عزت كمائی اور وہ تھیں زیبا بختیار، میں بھی زیبا بختیار كی طرح بالی ووڈ میں اپنے كام سے اپنا مقام بنانا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ عمائمہ ملک کی پہلی بالی ووڈ فلم ’راجہ نٹور لال‘ 3 روز قبل ہی سینما گھروں کی زینت بنی ہے جس میں انھوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔