امریکا پاکستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 3 ستمبر 2014
امریکا فریقین کے درمیان کسی بحث و مباحثے کے عمل میں شریک نہیں ہوگا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  فوٹو: فائل

امریکا فریقین کے درمیان کسی بحث و مباحثے کے عمل میں شریک نہیں ہوگا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فریقین کے درمیان مسائل کا پرامن نکلے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا پاکستان میں احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تاہم اس کا نتیجہ کیا نکلے گا اس کے بارے میں پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا فریقین کے درمیان کسی بحث و مباحثے کے عمل میں شریک نہیں ہوگا تاہم مذاکرات کی کامیابی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے فریقین سے مل کر کام کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔