روشنیوں کے شہر کراچی میں فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ کا چرچا

شوبز ڈیسک  منگل 9 ستمبر 2014
بڑی عید پر انڈسٹری کی بڑی فلم ہوگی جو بالی ووڈ کا کامیابی سے مقابلہ کریگی۔   فوٹو : فائل

بڑی عید پر انڈسٹری کی بڑی فلم ہوگی جو بالی ووڈ کا کامیابی سے مقابلہ کریگی۔ فوٹو : فائل

کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں فلم ’’نامعلوم افراد ‘‘ کا ان دنوں بڑا چرچا ہے۔

مقامی ہوٹل میں اسٹار اسٹڈڈ میوزک لانچ کے بعد فلم بڑی عید پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ملک کی سب سے بڑی اسکرینز ار سینما کے بعد سینما کلچر اور ملکی فلمی صنعت کے فروغ کے لیے روشنیوں کے شہر سے ابھرنے والی یہ فخریہ پیشکش ایک اور اہم اور تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ کراچی میں ہی فلمائی گئی کراچی کی اس پروڈکشن کی کہانی بھی کراچی کے ہی بارے میں ہے۔ ٹی وی اسٹار فہد مصطفیٰ عروہ اور مہوش حیات کی گیس اپیرنس کے ساتھ ’’نامعلوم افراد ‘‘ کی جانی پہچانی کاسٹ میں منجھے ہوئے اداکار جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔

ملک اور خاص طور پر کراچی میں فروغ پاتی فلمی صنعت کے نئے رجحان کی یہ تازہ ترین مثال اس میوزک لانچ کے بعد آنے والی بڑی عید پر بالی ووڈ کی بڑی فلموں کے مد مقابل ریلیز کی جائے گی‘ امید کی جاتی ہے کہ یہ فلم بالی ووڈ کی فلموں کا بڑی کامیابی سے مقابلہ کریگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔