شاہ محمود قریشی نے لندن میں عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقات کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 ستمبر 2014
شیریں مزاری نے اس کی تردید اس وقت کی تھی جب انہیں ملاقات کا علم نہیں تھا ،
شاہ محمود قریشی، فوٹو:فائل

شیریں مزاری نے اس کی تردید اس وقت کی تھی جب انہیں ملاقات کا علم نہیں تھا ، شاہ محمود قریشی، فوٹو:فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لندن میں عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات میں کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا تھا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لندن میں طاہرالقادری اور عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، شیریں مزاری نے اس کی تردید اس وقت کی تھی جب انہیں ملاقات کا علم نہیں تھا لیکن طاہرالقادری اور عمران خان کی ملاقات میں اچھنبے کی کوئی بات نہیں کیونکہ سیاسی رہنما ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان لندن میں ہونےوالے ملاقات میں کوئی معاہدہ نہیں طے پایا تھا  بلکہ اس میں صرف رسمی بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقات میں کسی کی معاونت کی ضرورت نہیں تھی اور ملاقات میں اور کون کون شریک تھا اس بات کا بھی علم نہیں جبکہ کون سی معلومات کب دی جائیں یہ لیڈر کا استحقاق ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔