لیاری میں گینگ وار گروپوں میں تصادم، گھر پر دستی بم حملے سے 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 3 اکتوبر 2014
دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کراچی: لیاری میں 2 متحارب گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا جب کہ گینگ وار گروپوں کی لڑائی کے نتیجے میں دستی بم گھر پر گرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں غریب شاہ مزار کے قریب عزیر گروپ اور بابا لاڈلا گروپ کے کارندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، بابا لاڈلا گروپ کے کارکنوں نے عزیز جان کے دست راست معاب بلوچ پر دستی بم سے حملہ کیا جو قریب ہی واقع مکان پر جا گرا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 6 سالہ بلال، کلثوم، صادق، عبداللہ  اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لیاری گینگ وار گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کاروباری مراکز بند ہو گئے۔ اس کے علاوہ لیاری میں جنجال ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق یو گئا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ مقتول عزیر گروپ کا رکن تھا جسے بابا لاڈلا گروپ کے افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

علاقہ  مکینوں کا کہنا ہے کہ عزیر اور بابا لاڈلا گروپ کے کارندون کے درمیان علاقے پر قبضے کی جنگ کی جاری ہے ، آئے دن دونوں گروپ ایک دوسرے پر حملے کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ کشیدگی کے بعد لیاری کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے جب کہ رینجرز نے علاقے میں گشت شروع کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔