- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
قائدِاعظم کے پاکستان کوبازیاب کراکر دم لیں گے، طاہر القادری
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کو دوبارہ بازیاب کرنا ہے، غریبوں کو ان کا حق دلانے کے لئے تن ، من اور دھن کی بازی لگے گی اور یہ بازی اللہ کی مدد سے ہم جیت کر دکھائیں گے۔
فیصل آباد روانہ ہونے سے قبل اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ نے کارکنوں کے صبر، استقامت اور جدو جہد کو عظیم کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ انقلابی دھرنے کو 60 دن مکمل ہوگئے ہیں اور اب یہ انقلابی دھرنا آج اپنی کامیابی کے اگلے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، جس کا پہلا پڑاؤ فیصل آباد میں ہوگا، ہمارا دھرنا ایک جگہ بیٹھنے سے عبارت نہیں تھا، ہمیں اس ملک کے نظام کو بدلنا ہے اور ہم اسے بدل کر دم لیں گے۔ کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، فیصل آباد کا جلسہ ثابت کردے گا کہ انقلابی دھرنا کامیاب ہوگیا ہے، اس نے ملک کے سیاسی موسم کو بدل دیا ہے، اس ملک کے عوام ظلم کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں، آج کے جلسے کی کامیابی ثابت کردے گی کہ کرپشن کے بتوں کو ٹوٹنا اور مظلوموں اور محروموں کو اقتدار پر بیٹھنا ہے، ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کو دوبارہ بازیاب کرنا ہے۔ وہ انقلاب مارچ میں شریک ماؤں ، بیٹیوں، بہنوں، بیٹوں اور بزرگوں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ جنہوں نے انقلاب کو زندہ تحریک بنادیا ہے اور اسے ملک کا آئندہ نظام بنادیا ہے، اب انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انقلاب کی تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب ایک تسلسل کا نام ہے اس میں جمود نہیں ہوتا، اس کے کئی مراحل ہوتے ہیں، فیصل آباد کا جلسہ دھرنے کی کامیابی اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ سنادے گا اور 19 اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ انقلاب کی فتح کا دروازہ کھول دے گا۔ ہم غریبوں کے لئے دیوانہ وار لڑیں گے، ظلم کے ایوانوں اور وقت کے فرعونوں کے ٹکر لیں گے، غریبوں کو ان کا حق دلانے کے لئے تن ، من اور دھن کی بازی لگے گی اور یہ بازی اللہ کی مدد سے ہم جیت کر دکھائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔