(بات کچھ اِدھر اُدھر کی) - ’’چاکلیٹ کیک‘‘

نبیھہ ایاز  اتوار 2 نومبر 2014
 ہائے کوئی نیک بندا آج مجھے کیک کھلادے بہت ساری دعائیں دوں گی اسے۔ فوٹو نبیھہ ایاز

ہائے کوئی نیک بندا آج مجھے کیک کھلادے بہت ساری دعائیں دوں گی اسے۔ فوٹو نبیھہ ایاز

کیا کررہی ہو؟ اوہ یہ کیک کی ریسیپیز تو ایسے دیکھ رہی ہو جیسے تم ابھی اُٹھ کر بنانا شروع ہوجاؤ گی۔

یار میرا آج کیک کھانے کا بہت دل چارہا ہے، مگر تمہیں پتا تو ہے کہ مجھے بیکنگ کا بلکل شوق نہیں۔ ہائے کوئی نیک بندا آج مجھے کیک کھلادے بہت ساری دعائیں دوں گی اسے۔

اپنی بہن کی ’’نیک بندے‘‘ والی بات سن کر میں ہنس پڑی۔ میں نے کہا باجی اگلے ہفتے میری سالگرہ آرہی ہے نا تم ایک بڑا سا کیک لے آنا، پھر شوق سے کھاتے رہنا۔

اوہ اگلے ہفتے، چلو کچھ انتظار اور سہی۔

میں نے کمرے سے نکلتے ہوئے سوچا صرف ایک کیک کھانے کے لئے اگلے ہفتے تک کا انتظار کرنا تو باجی کے ساتھ  سراسر زیادتی ہوگی، کیوں نہ میں خود کیک بنا کر انہیں سرپرائز دوں۔ تو پھر چلیئے کچن میں کیک بنانے۔

اجزا؛

  • میدا ۔ 6 آؤنس
  • مکھن ۔ 150 گرام

  • چینی ۔ 12 کھانے کے چمچے
  • انڈے ۔ 3 عدد
  • بیکنگ پاؤڈر ۔ 1 سے 2 کھانے کے چمچے

  • کوکا پاؤڈر ۔ 2 کھانے کے چمچے
  • ونیلا ایسنس ۔ چند قطرے
  • دودھ ۔ 1 کھانے کا چمچہ

ترکیب؛

  • سب سے پہلے میدا اور بیکنگ پاؤڈر ایک کٹورے میں مکس کریں۔
  • پھر ایک الگ کٹورے میں مکھن اور چینی کو الیکٹرک بیٹر کی مدد سے بیٹ کریں اور اس میں ایک انڈا شامل کریں۔
  • پھر اس مکسچر میں ایک چمچہ میدا اور بیکنگ پاؤڈر کا مکسچر شامل کریں اور ساتھ ہی ایک اور انڈا شامل کرے بیٹ کریں۔
  • اب دوبارہ اس میں 2 چممے میدا اور بیکنگ پاؤڈر کا مکسچر شامل کریں اور تیسرا انڈا بھی شامل کردیں، ساتھ ہی ایک چمچہ دودھ میں شامل کرکے بیٹ کرلیں۔
  • باقی بچا ہوا میدے اور بیکنگ پاؤڈر کا مکسچر شامل کرکے بیٹ کرلیں۔
  • اب اس میں کوکا پاؤڈر اور ونیلا ایسنس شامل کرکے مکسچر کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اپنی پسند کے سانچے میں کیک کے مکسچر کو ڈالیں اور اون میں 40 منٹ کے لئے بیک ہونے کے لئے رکھ دیں۔

لیجئے جناب کیک تیار ہے۔

باجی آنکھیں بند کروں۔

کیوں کیا ہوا؟

ارے یار کرو نا۔

اچھا کرتی ہوں۔

اب چلو ادھر ڈائننگ ٹیبل کی طرف چلو، ہاں اب رکو اور آنکھیں کھولو۔

ارے واہ تم نے میرے خاطر کیک بنالیا۔ تھینکیو میری پیاری بہن۔ یہ کہتے ہوئے میری بہن نے مجھے گلے سے لگالیا۔

بس پھر کیا تھا سارے گھر والے بھی آگئے اور کیک چٹ کرگئے۔

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر،   مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف  کے ساتھ  [email protected]  پر ای میل کریں۔  ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔