- ترکیے؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی
- آئی پی ایل 2024: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل
- پاپوا نیو گینی میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 670 سے تجاوز کرنے کا خدشہ
- اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
- شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
- کراچی میں موسم گرم و مرطوب، موہن جودڑو میں درجہ حرارت 52.5 ریکارڈ
- امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان
- القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ
- وفاقی دارالحکومت میں پہلی ’ اسلا م آباد نائٹ رن‘ کا انعقاد
- لاہور کے پارک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم
- دلہا کی جانب سے دلہن کا بوسہ لینے پر شادی میدان جنگ بن گئی
- کیٹوجینک ڈائیٹ ذہنی صحت کےلیے مفید قرار
- گوگل فوٹوز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا
- وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
- آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
- دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا
- سیف سٹی کراچی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیرداخلہ
گوگل نے ’’گو نواز گو‘‘ آن لائن گیم متعارف کرادیا
اسلام آباد: گو نواز گو’کے نعرے اورکے بعد اب گو نوازگو آن لائن گیم بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف اپنے اور اپنے عہدے کے دفاع کے لیے عمران خان سے بچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں اور عمران خان ان کے پیچھے بھاگ رہے ہیں،اس گیم نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔
گوگل ایپ اسٹور پر ’’گو نواز گو‘‘ کے نام سے ایک نیا گیم متعارف کروایا گیا ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہاتھ میں بلّاپکڑے مختلف کنٹینروں اورخاردار جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس گیم کے ساتھ درج تفصیلات کے مطابق’وزیراعظم نوازشریف اپنے اوراپنے عہدے کے دفاع کے لیے عمران خان سے بچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔گیم میں عمران خان، وزیراعظم نواز شریف کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جبکہ پس منظر میں اسلام آباد کے ریڈ زون کے مناظر،عمارتیں اوردھرنے کے شرکانظر آرہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کے کردارکوبچانے کے لیے اسے کنٹینرز، خاردار تاروں اوردیگر رکاوٹوں سے جمپ کروانا ہوتا ہے اور زیادہ اسکور کرنے کے لیے سکے جمع کیے جاتے ہیں۔
ڈیولپرزکاکہنا ہے کہ اس گیم کے 50 لیولزہیں اور جب کھیلنے والے ایک مخصوص فاصلہ طے کرلیتے ہیں تو اس طرح ان کے لیے نیا لیول’اَن لاک’ ہوجاتا ہے۔سیاست اور حالاتِ حاضرہ سے متاثر ہوکربنائے جانے والے آن لائن گیمز نے اْس وقت مقبولیت حاصل کی جب مشہور گیم ‘اینگری برڈز’ سے متاثر ہوکر ‘اینگری عمران’ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ کر نے والے مرکزی کردارگلو بٹ پر گیم بنایا گیا۔’گو نواز گو’کی اپنی فعالیت اورگرافکس کے اعتبار سے کوالٹی اتنی اچھی نہیں ہے، تاہم اسے صارفین کی جانب سے اچھا ردِ عمل مل رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔