فیصل آباد میں غربت سے تنگ ماں نے نوزائیدہ بچی 40 ہزارروپے میں فروخت کرڈالی

ویب ڈیسک  پير 17 نومبر 2014
غربت کی وجہ سے خاتون نے رافعہ نامی خاتون کو اپنی بیٹی  40 ہزار روپے میں فروخت کر ڈالی، فوٹو:ایکسپریس نیوز

غربت کی وجہ سے خاتون نے رافعہ نامی خاتون کو اپنی بیٹی 40 ہزار روپے میں فروخت کر ڈالی، فوٹو:ایکسپریس نیوز

فیصل آباد: رضا آباد کی رہائشی خاتون نے غربت سے تنگ آکر اپنی نوزائیدہ بچی کو 40 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے رضا آباد کی رہائشی صدف بی بی نامی خاتون کے ہاں گزشتہ دنوں چوتھی بیٹی فاطمہ کی ولادت ہوئی تھی، غربت کی وجہ سے اس نے رافعہ نامی خاتون کے ہاتھوں فاطمہ کو 40 ہزار روپے میں فروخت کرکے پیشگی 20 ہزار روپے لے لئے لیکن کیا کریں اس مامتا کا اسی کے ہاتھوں  مجبور ہوکر صدف بی بی نے رافعہ کو رقم واپس کرکے اپنی بیٹی واپس لے لی۔

بچی واپس لینے  پررافعہ نے متعلقہ تھانے میں صدف بی بی کے خلاف اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا، دوران حراست صدف بی بی کی جانب سے بتائی گئی تمام تفصیلات کے بعد پولیس نے بچی کی خرید و فروخت پر دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔