سانحہ پشاور کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، آرمی چیف سمیت سول و عسکری حکام کی شرکت

ویب ڈیسک  بدھ 17 دسمبر 2014
نماز جنازہ میں گورنر،وزیراعلی ،اسپیکر کے پی کے،ڈی جی آئی ایس آئی، آئی جی خیبرپختونخوا سمیت دیگر حکام کی شرکت۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

نماز جنازہ میں گورنر،وزیراعلی ،اسپیکر کے پی کے،ڈی جی آئی ایس آئی، آئی جی خیبرپختونخوا سمیت دیگر حکام کی شرکت۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

پشاور: کور ہیڈکوارٹرپشاور میں اسکول سانحہ کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی غائبانہ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، وزیراعلی پرویز خٹک، اسپیکر اسد قیصر، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی سمیت دیگر اہم سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شرکا نے نعرہ تکبیر اللہ  اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔ اس موقع پر شہدا کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔