سانحہ پشاور پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوگ

ویب ڈیسک  بدھ 17 دسمبر 2014
بھارتی اسکولوں میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ترکی کا سرکاری سطح پر سوگ منانے کا اعلان۔ فوٹو؛ اے ایف پی

بھارتی اسکولوں میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ترکی کا سرکاری سطح پر سوگ منانے کا اعلان۔ فوٹو؛ اے ایف پی

نئی دہلی/ انقرہ/ کابل: سانحہ پشاور پر پاکستان سمیت کئی ممالک میں سوگ کا سماں ہے ہمسایہ ملک بھارت کے بیشتر اسکولوں میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دہشت گردوں کی جانب سے پشاور کے اسکول میں معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی پاکستان سمیت عالمی برادری نے بھی شدید مذمت کی ہے جب کہ پڑوسی ملک بھارت میں لوک سبھا کے اجلاس کے دوران 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جب کہ اس موقع پر مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی، بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ارکان اسمبلی کو دیئے جانے والے ظہرانے کی تقریب بھی ملتوی کردی۔

دوسری جانب ترکی میں بھی سانحہ پشاور پر یوم سوگ منایا جارہا ہے جب کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان میں بھی سانحہ پشاور پر سوگ منایا جارہا ہے، برطانیہ اور امریکا نے بھی پاکستان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مدد کی پیشکش کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔