گستاخانہ خاکے چھاپنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کا پھروہی حرکت دہرانے کااعلان

ویب ڈیسک  منگل 13 جنوری 2015
گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر تین حملہ آوروں نے میگزین کے دفتر پر حملہ کر دیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو:فائل

گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر تین حملہ آوروں نے میگزین کے دفتر پر حملہ کر دیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو:فائل

پیرس: 

گستاخانہ خاکےچھاپنے والے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے اپنی روش نہ بدلی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایک مرتبہ پھر گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  فرانس میں چارلی ہبڈو میگزین کی انتظامیہ اپنی گھٹیا اوربھونڈی حرکتوں سے بازنہ آئی اورایک بارپھر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنےجارہی ہے، چارلی ہیبڈو انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کل شائع ہونے والے میگزین میں گستاخانہ مواد چھپے گا اور یہ میگزین پر حملے کےبعد شائع ہونے والا پہلا شمارہ ہوگا جو دفتر پر حملے سے متعلق ہوگا،اس سے پہلےمیگزین میں گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر تین حملہ آوروں نے میگزین کے دفتر پر حملہ کر دیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حملےکے بعد امید ظاہر کی جارہی تھی کہ میگزین انتظامیہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئےمسلمانوں سے معافی مانگے گی لیکن چارلی ہبڈو میگزین نے حملے سے کچھ نہ سیکھا اور اپنی ہٹ دھرمی اور اسلام مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر متنازع کارٹون شائع کرنےجارہاہے۔ ادھر میگزین پر حملے کی رپورٹ فائل کرنے والے پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی ہے، 45 سالہ پولیس افیسر ہیلرک فریڈو نےخودکشی سے قبل حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے لواحقین سے کئی بار انٹرویو کئے تھے۔ 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔