کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی آج تیسری برسی ہے

آئی این پی / ویب ڈیسک  بدھ 14 جنوری 2015
ارفع کریم کچھ روز علالت کے بعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔ فوٹو: فائل

ارفع کریم کچھ روز علالت کے بعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔ فوٹو: فائل

لاہور / فیصل آباد: دنیا کی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں ارفع کریم کے آبائی گاؤں فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں خصوصی تعزیتی تقریبات ہوں گی جس میں مرحومہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اور صرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا۔ ارفع نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس دیگر اعزازات بھی حاصل کیے۔ ارفع کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔