دانش تیمور کو فلم ’’جلیبی ‘‘ کے ساتھ مزید فلموں کی پیشکش

شوبز رپورٹر  منگل 17 مارچ 2015
’’جلیبی ‘‘ کی نمائش کے بعد ہی نئی فلموں کا سوچوں گا،ڈرامہ انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتا، اداکار۔ فوٹو : فائل

’’جلیبی ‘‘ کی نمائش کے بعد ہی نئی فلموں کا سوچوں گا،ڈرامہ انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتا، اداکار۔ فوٹو : فائل

 کراچی: اداکار دانش تیمور پر بھی قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور انہیں اب ڈراموں کے بعد فلموں کی آفربھی ملنا شروع ہوگئی ہیں۔

دانش تیمور نے نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم ’’جلیبی ‘‘ کی نمائش کے بعد ہی نئی فلموں کے بارے میں سوچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میری پہچان ہے اس لیے اس کو کبھی خیر آباد کہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘ اس وقت اپنی نئی فلم ’’جلیبی ‘‘ پر ساری توجہ مرکوز کر رکھی ہے جو کہ 20 مارچ کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔

فلم میں کام کا تجربہ بہت ہی شاندار رہا اس فلم میں کام کے دوران ہی مجھ کو کئی فلموں کی آفرز ملنا شروع ہوگئی تھیں جن میں سے کچھ فلموں کے سلسلے میں بات بھی ہوئی ہے لیکن ابھی فی الحال اپنی فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھ کو ڈراموں میں بے حد پسند کیا اور مجھ کو میری سوچ سے بھی زیادہ اچھا رسپانس ملا اب میری خواہش ہے کہ فلم اندسٹری میں بھی لوگوں کی توقعات پر پورا اتروں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔