ملالہ پر قاتلانہ حملے کی جماعت اسلامی اور شباب ملی کی جانب سے مذمت

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 11 اکتوبر 2012
شباب ملی کے ضلعی صدر محمد عدنان دانش نے یوم دعا کے موقع پر ملالہ یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔  فوٹو: فضل خالق

شباب ملی کے ضلعی صدر محمد عدنان دانش نے یوم دعا کے موقع پر ملالہ یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فوٹو: فضل خالق

حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فواداحمد، نائب امراء رانا محمود علی خان و دیگر نے

سوات کی عالمی امن ایوارڈ یافتہ بچی ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ، ارفع کریم اور ملالہ جیسی قوم کی بیٹیوں نے قابل فخر کام کیے ہیں۔ دریں اثناء شباب ملی حیدرآباد کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کیلیے یوم دعا منایا گیا، کارکنان نے ملالہ پر حملے کی مذمت کی ۔ شباب ملی کے ضلعی صدر محمد عدنان دانش نے یوم دعا کے موقع پر ملالہ یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔