امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک

ویب ڈیسک  پير 4 مئ 2015
۔پولیس نے شواہد اکھٹا کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔:فوٹو:رائٹرز

۔پولیس نے شواہد اکھٹا کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔:فوٹو:رائٹرز

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر منعقدہ کانفرنس کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جب کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ 

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گارلینڈ کےکرٹس کلویل سینٹر میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش جاری تھی کہ 2 مسلح افراد نےعمارت کے باہر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دونوں افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام نے واقعے کے فوری بعد عمارت کو خالی کرکے بند کردیا جب کہ پولیس  کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا اس نمائش سے براہ راست تعلق کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا تاہم حملہ آوروں کے زیراستعمال گاڑی اور دیگر شواہد کی مدد سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔