شاہ رخ خان کی باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلمیں

ویب ڈیسک  منگل 19 مئ 2015
بالی ووڈ میں کنگ خان  کا نام فلم کی کامیابی اور ریکارڈ بزنس کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ میں کنگ خان کا نام فلم کی کامیابی اور ریکارڈ بزنس کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، فوٹو:فائل

ممبئی:  شاہ رخ خان نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے جنہیں فلم بینوں نے  ناصرف بے حد پسند کیا  بلکہ متعدد فلموں نے باکس آفس پر بزنس کے تمام ریکارڈ اپنے نام بھی کیے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ اور رومانوی ہیروشاہ رخ خان بالی ووڈ کے افق پر چمکتادمکتا ستارہ ہیں جن کا تذکرہ کیے بغیر فلمی دنیا کا تعارف ادھورا ہے ۔ بالی ووڈ کے کنگ خان  کانام فلم کی کامیابی اور ریکارڈ بزنس کی ضمانت سمجھا جاتا ہےاور انہوں نے یہ مقام پانے کے لئے کئی ناکامیوں کا سامنا بھی کیا ہے لیکن اس اتار چڑھاؤ کو کبھی خود پرغالب نہیں آنے دیا۔

چنائی ایکسپریس

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/01-cheenai.jpg

فلم ’’چنائی ایکسپریس ‘‘ کا بالی ووڈ کی اب تک سب سے کامیاب فلموں میں شمارہوتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے کیا۔ ’’چنائی ایکسپریس‘‘نے اپنی ریلیز کے پہلے دن سے ہی کئی ریکارڈاپنے نام کرنا شروع کئے۔ رومانوی فلم میں شاہ رخ خان کی ادکاری کو شائقین نے بے حدپسند کیا جب کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اپنے کردار سے خوب انصاف کیا،فلم نے مجموعی طور پر تقریبا4 ارب روپے کاریکارڈبزنس کرتے ہوئے کئی ریکارڈبھی اپنے نام کئے۔

ہیپی نیو ایئر

 http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/02-happy-new-year.jpg

بالی ووڈ کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘میں کنگ خان نے اپنی اداکاری کے باعث فلم بین کے دل جیت لیے، فلم کی کہانی 6ناکام لوگوں کی گرد گھومتی ہے جو زندگی کی جانب سے ملنے والے ایک موقع کا بھر پورفائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ فلم میں شاہ رخ خان ،ابھیشیک بچن،بھومن ایرانی اور دپیکا پڈوکون سمیت دیگر ادکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے،۔فلم نے ریلیزہوتے ہی باکس آفس پر کئی ریکارڈز اپنے نام کیے جس میں ایک منفرد ریکارڈ تین ہفتوں میں ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد  کا بزنس بھی شامل ہے۔

ڈان 2

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/03-don-2.jpg

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’’بازی گر ‘‘کے بعد منفی ہیرو کا کردار فلم’’ڈان 2 ‘‘ میں ادا کیا جسے فلم بین نے بے حد سراہا، ڈان بالی ووڈ  کی بلاک بسٹرفلم ثابت ہوئی ہےجس میں شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑاسمیت دیگر اداکاروں نے اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ فلم میں  کنگ خان نے انڈرورلڈ ڈان کا کرداراداکیا۔ فلم نے  ریلیز ہونے کے بعد کئی ایوارڈاپنے نام کیے بلکہ 100 دن میں دنیا بھر میں2 ارب سے زائد کا ریکارڈ بزنس بھی کیا۔

  دل والے دلہنیاں لے جائیں گے

 http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/04-dil-wale-dulhaniya.jpg

بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مشہوراوربلاک بسٹر فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘شاہ رخ خان کے فلمی کیرئیرکے لئے بھی فیصلہ کن ثابت ہوئی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،بالی ووڈ کی اس کامیاب ترین فلم نے 10 فلم فیئر ایوارڈ سمیت بہترین اداکار،اداکارہ اور ہدایت کار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا جب کہ اس نےشاہ رخ اور کاجول کی جوڑی کو مقبولیت کی انتہا پر بھی پہنچادیا۔ اس فلم نے بھارتی فلمی دنیا میں 19 سال سے مسلسل پردہ اسکرین کی زینت بنے رہنے کا منفرداعزازبھی اپنے نام کیا ہے۔

کچھ کچھ ہوتا ہے

 http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/05-kuch-kuch-hota-hai.jpg

بالی ووڈ کے رومانوی ہیروشاہ رخ خان کی ایک اور کامیاب بلاک بسٹرفلم’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘نے بھی باکس آفس پربزنس کے ریکارڈقائم کیے۔ فلم جدید اور مشرقی اقدار کے گرد گھومتی  ہے  جس میں شاہ رخ خان نے ماڈرن خیالات کے حامی لڑکے اور کاجول نے مشرقی اقدار کی حامل لڑکی کاکردار ادا کیا ہے۔ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم نے کئی ایوارڈ اپنے نام کیے۔

کل ہونا ہو

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/06-kal-ho-na-ho.jpg

 بالی ووڈ کی رومانوی فلم ’’کل ہونا ہو‘‘جذبات سے بھرپورفلم ہے جس نے اپنے اختتام پرفلم بین کی آنکھوں کو نم ہونے پر مجبور کردیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کی  بلاک بسٹر فلم  کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں  بے حد پسند کیا گیا  جب کہ فلم کے گانے کئی عرصہ شائقین کے کانوں میں رس گھولتے رہے۔ فلم  کے مرکزی کردار وں میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان،  سیف علی خان  اور اداکارہ پریٹی زنٹاشامل تھے۔ فلم نے شاہ رخ خان کی شہرت کو مزیدعروج پر پہنچایا۔

چک دے انڈیا

 http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/07-chak-de-india.jpg

 بھارتی فلم نگری میں کھیل پر بننے والی فلموں میں سب سے ہٹ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ثابت ہوئی، فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ کبیر خان کاکردار اداکیا جو خواتین کی ہاکی ٹیم کوورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار اداکرتاہے۔  فلم چک دے انڈیا کی کامیابی  نے بالی ووڈ میں  کھیلوں پربننے والی فلموں کو ایک نیا رجحان دیا جس کے بعد کئی فلمیں بنائی گئیں۔

شاہ رخ خان نے فلم  میں اپنے روایتی اداکاری سے ہٹ کر ایک مختلف کرداراداکرکے  بالی ووڈ پر اپنی بادشاہت کا ثبوت دیا۔بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم نے کھیلوں میں خواتین کی اہمیت کو اجاگرکرنے میں بہت مدددی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔