’’ایس ایس جی‘‘ دنیا کی بہترین  ایلیٹ فورسز میں سرفہرست

آئی این پی  جمعرات 28 مئ 2015
دنیا بھر کی ایلیٹ فورسز میں پاک فوج کے اسپیشل سروسزگروپ کو یہ مقام اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت میسر وسائل، کامیاب آپریشنز کے تناسب کی بنا پر دیا گیا ہے. فوٹو : فائل

دنیا بھر کی ایلیٹ فورسز میں پاک فوج کے اسپیشل سروسزگروپ کو یہ مقام اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت میسر وسائل، کامیاب آپریشنز کے تناسب کی بنا پر دیا گیا ہے. فوٹو : فائل

کینبرا: آسٹریلوی ویب سائٹ ’’بزنس انسائڈر‘‘ نے دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی فہرست شائع کر دی، فہرست میں پاکستان کے اسپیشل سروسز گروپ ’’ایس ایس جی‘‘ کو سرفہرست رکھا گیا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ویب سائٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر اسپین کی ’’نیول اسپیشل وار فیئر فورس‘‘ ہے۔

تیسرے نمبر پر روس کا ’’الفا گروپ‘‘ ہے، چوتھے نمبر پر فرانس کا ’’نیشنل گینڈار میری گروپ‘‘، پانچویں نمبر پر اسرائیل کی ’’سائرت متکال‘‘ ، چھٹے نمبر پر برطانیہ کی ’’اسپیشل ایئرسروس‘‘ ، ساتویں نمبر پر برطانیہ کی ’’اسپیشل بوٹ سروس‘‘، آٹھویں نمبر پر’’امریکی نیوی سیل‘‘ اور نویں نمبر پر ’’امریکی میرین‘‘ براجمان ہیں۔ دنیا بھر کی ایلیٹ فورسز میں پاک فوج کے اسپیشل سروسزگروپ کو یہ مقام اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت میسر وسائل، کامیاب آپریشنز کے تناسب کی بنا پر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ اس فہرست میں کوئی بھی ترقی پذیر ملک شامل نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔