سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے قریب خود کش حملہ، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مئ 2015

ریاض: سعودی عرب کے شہر دمام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کے قریب خود کش حملے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q427.jpg

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں نماز جمعہ کے لئے خطبہ دیا جارہا تھا کہ اس دوران مسجد کے دروازے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز سمیت امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q521.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/dmam.jpg

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے برقعہ پہن رکھا تھا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تاہم اس نے مسجد کے دروازے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ خدشہ ہے کہ حملہ آور مسجد میں داخل ہونا چاہتا تھا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q617.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/Qazi-Khalil-Ullah1.jpg

دوسری جانب پاكستان نے سعودی عرب كے شہر دمام ميں مسجد پر كيے جائے جانے خودكش حملے كی شديد مذمت كی ہے۔ دفتر خارجہ كے ترجمان نے كہا كہ ہم اس حملے اور اس ميں  بے گناہ شہريوں  كے جاں بحق ہونے كی شديد مذمت كرتے ہيں ان كے لواحقين كے ساتھ افسوس اور ہمدردی كا اظہار كرتے ہيں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم برادر اسلامی ملک سعودی عرب كے غم ميں  برابر كے شريک ہيں اور پاكستان دہشت گردی کی مذمت كرتا ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q713.jpg

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ بھی سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔