تین ماہ کے بیٹے نے قریب المرگ ماں کی جان بچالی

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مئ 2015
36 سالہ خاتون ہولی چی انگ دوسری مرتبہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث 10 روز سے داخل تھی،فوٹو : فائل

36 سالہ خاتون ہولی چی انگ دوسری مرتبہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث 10 روز سے داخل تھی،فوٹو : فائل

لندن: اولاد کے لیے بے پناہ محبت انسان کی فطرت کا لازم جزو ہے۔ اولاد کو دیکھ کر جینے اور اس کے غم میں مرنے کا عملی نمونہ گزشتہ دنوں برطانوی کاؤنٹی بکھنگم شائر کے اسپتال میں پیش آیا جہاں داخل ایک خاتون اپنے بیٹے کا لمس پاتے ہی زندگی کی طرف لوٹ آئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوئین الزبتھ اسپتال میں 36 سالہ خاتون ہولی چی انگ دوسری مرتبہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث 10 روز سے داخل تھی اوراس کے دل نے از خود دھڑکنا چھوڑدیاتھا جسے مشینوں کی مدد سے دھک دھک کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا۔

اسی دوران چی انگ کے شوہر جیسن نے اپنے 3 ماہ کے بیٹے جارڈن کو لاکر اس کے پہلو میں لٹادیا اس وقت معجزہ ہوگیا اور چی انگ کا دل جو مشینوں کے سہارے چلایا جارہا تھا از خود دھڑکنا شروع ہوگیا ۔ ہولی چی انگ کی حالت ناقابل یقین حد تک بہتر ہوگئی تھی جس پر مشینوں کو ہٹا دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔