کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا، آرمی چیف

ویب ڈیسک  بدھ 3 جون 2015

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/06/q62.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/06/raheel.jpg

اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کی خواہش رکھتے ہیں لیکن کسی بھی ملک کو پاکستان کے خلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ دشمن دہشت گردی کو ہوا دے کر ملک میں عدم استحکام لا رہا ہے لیکن پاک فوج ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جنگی حکمت عملی میں تیزی سے تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/06/q72.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/06/kashmir1.jpg

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ برضعیر پاک و ہند کی تقسیم کے وقت سے ہی کشمیر کا مسئلہ ادھورا ہے، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل چاہتے ہیں اور اس پر پاکستان کا موقف واضح ہے، پاکستان اور کشمیر کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/06/q82.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/06/zarb-e-azb.jpg

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کی وجہ سے شہری علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی راہیں ہموار ہوئی جب کہ سیاسی و عسکری قیادت میں ہم آہنگی میں اضافہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔