ماڈل ایان علی کیس کے اہم گواہ اور کسٹم آفیسر قتل

ویب ڈیسک  بدھ 3 جون 2015
واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: ظفر اسلم / ایکسپریس

واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: ظفر اسلم / ایکسپریس

راولپنڈی: ایان علی کیس کے اہم گواہ اور کسٹم آفیسر چوہدری اعجاز کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی کیس کے اہم ترین گواہ چوہدری اعجاز کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جب کہ کسٹم افسر چوہدری اعجاز کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری اعجاز کسٹم ویئر ہاؤس انچارج تھے اور ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں سب سے اہم گواہ تھے، ایان علی سے برآمد ہونے والی تمام رقم چوہدری اعجاز ہی کے پاس تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔