نصیر آباد میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق 12 زخمی

جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 07, 2015
زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

جیانی کے قریب باراتیوں کی بس الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

باراتیوں سے بھری بس جعفرآباد سے گوٹھ عبدالخالد جارہی تھی کہ جیانی کے قریب بس موڑ کاٹتے ہوئے بس الٹ گئی حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اور لاشوں کو ڈیرہ الہ یاراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات پتہ چلتا ہے کہ واقعہ پرڈرائیور کی تیز رفتاری اورغفلت کے باعث پیش آیا ہے۔
string(2) "US" bool(true)

مقبول خبریں