سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشوں پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک  بدھ 5 اگست 2015

 کراچی: ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشوں کو اہم شاہراہوں پر چلنے کی پابندی لگاتے ہوئے متعلقہ حکام کو روٹ پرمٹ،رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والے رکشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے حکومت سندھ کے موٴقف کو تسلیم کرتے ہوئے چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف حکم امتناع خارج کردیا۔ عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ روٹ پرمٹ، رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیرچلنے والے موٹر سائیکل چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانےعائد کیے جائیں، چالان کیا جائے اور رکشے بند کیے جائیں۔ ہرمہینے عدالت میں کارروائی سے متعلق رپورٹ دی جائے۔

واضح رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مارچ 2014 میں چنگچی رکشہ کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پابندی عائد کی تھی تاہم چنگچی رکشہ مالکان نے حکومتی فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرکے حکم امتناع حاصل کرلیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔