پنجاب میں گدھے کی کھال سے کاسمیٹک مصنوعات کی تیاری کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعـء 4 ستمبر 2015
پنجاب اسمبلی میں بل  پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب میں گدھے کی کھالوں سے کاسمیٹک مصنوعات تیار کی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب میں گدھے کی کھالوں سے کاسمیٹک مصنوعات تیار کی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب میں آئے دن نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں گدھے، گھوڑوں اور سور کے گوشت کے بعد اب گدھے کی کھالوں سے کاسمیٹک مصنوعات کی تیاری کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں گدھے کی کھالوں کے حوالے سے ایک بل  پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب میں گدھے کی کھالوں سے کاسمیٹک مصنوعات تیار کی جارہی ہیں۔ بل تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ناہید نعیم نے پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گدھے کی کھال سے کاسمیٹک مصنوعات کی تیاری کے واضح ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ حکومت پنجاب ایسی مصنوعات پر پابندی لگا کر اسے بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

واضح رہے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک آئے دن مختلف شہروں سے منوں کے حساب سے مضر صحت گوشت برآمد کررہے ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ گوشت گدھے اور سور کا ہے جب کہ اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔