مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد دبئی سے گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 22 اکتوبر 2015
مستقبل میں ان دہشت گردوں کا کئی اہم ٹی وی اینکرز سمیت دیگر شخصیات کو نشانہ بنانے کا ارادہ تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل

مستقبل میں ان دہشت گردوں کا کئی اہم ٹی وی اینکرز سمیت دیگر شخصیات کو نشانہ بنانے کا ارادہ تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل

لاہور: مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی سی آئی اے لاہور نے انٹرپول کے تعاون سے مذہبی رہنماؤں سمیت 14 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو دبئی سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کردیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد ہارون، رشید بھٹی، ایاز، ڈاکٹر علی حیدر اور شمس معاویہ معروف عالم دین علامہ ناصر عباس نقوی سمیت 14 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں میں ملوث ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مستقبل میں ان دہشت گردوں کا کئی اہم ٹی وی اینکرز سمیت دیگر شخصیات کو نشانہ بنانے کا ارادہ تھا۔ اس کے علاوہ لاہور میں یوم عاشور کے موقع پر بھی دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔