راؤ انوارکوایک بار پھر ایس ایس پی ملیر تعینات کردیا گیا

کالعدم تنظیموں نے ایک بارپھرسراٹھانا شروع کردیا ہے جب کہ دہشت گردوں کے خاتمےکے لئے مجھے پھرسے تعینات کیاگیا،راؤ انوار


ویب ڈیسک December 11, 2015
عہدے کی بحالی کے بعد ایس ایس پی راؤ انوار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہر سے کالعدم تنظیموں کا صفایا کردیں گے۔فوٹو:فائل

راو انوار کو ایک بار پھر ایس ایس پی ملیر تعینات کردیا گیا جس کا با ضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں راو انوار کو ایک بارپھرایس ایس پی ملیر تعینات کر دیا گیا ہے جس کا با ضابطہ طورپرنوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

عہدے کی بحالی کے بعد ایس ایس پی راؤ انوار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہر سے کالعدم تنظیموں کا صفایا کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پھر سے کالعدم تنظیموں نے اپنا سر اٹھانا شروع کردیا ہے جب کہ دہشت گردوں کےخاتمےکے لئےانہیں پھرسے تعینات کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی راؤ انوارنے پریس کانفرنس میں 2 دہشت گردوں کی گرفتاری ظاہر کی تھی جس سے متعلق ان کا دعویٰ تھا کہ دونوں دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکن اوربھارتی ایجنسی ''را'' کے تربیت یافتہ ہیں جس کے بعد ان کو 29 اپریل کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

مقبول خبریں