وزیراعظم کا مارکیٹ میں آلو 5 روپے کلو فروخت ہونے کا دعویٰ

آن لائن  اتوار 31 جنوری 2016
ماضی میں آلو 80 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا لیکن اب 5 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، نواز شریف۔ فوٹو: فائل

ماضی میں آلو 80 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا لیکن اب 5 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، نواز شریف۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کافی حد تک کم ہوئی ہے۔

ماضی میں آلو 80 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا لیکن اب 5 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے کسی بھی شہر میں آلو 5روپے کلو فروخت نہیں ہو رہا، اسکی قیمت 20سے30روپے کلوتک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔