پاکستان کے فائنل جیتنے کی پیشگوئی

اسپورٹس ڈیسک  پير 14 مارچ 2016
اگر پاکستان فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تو پھر فاتح بن سکتا ہے، بھارتی نجومی۔ فوٹو: فائل

اگر پاکستان فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تو پھر فاتح بن سکتا ہے، بھارتی نجومی۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: سائنٹیفک ماہر نجوم نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے لیگ مرحلے میں بھارتی ٹیم  پاکستان پر غالب رہے گی لیکن اگردونوں ممالک فائنل میں مدمقابل آئے گا تو پھر ایسا نہیں ہوگا۔

روایتی حریف 19 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں برسرپیکار ہوں گے، بھارتی نجومی گرین اسٹون لوبو نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر پاکستان فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تو پھر فاتح بن سکتا ہے، وہاں بھارت بھی گرین شرٹس کا راستہ نہیں روک پائے گا، انھوں نے یہ پیشگوئی سائنسی بنیادوں پر کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے، تاہم لیگ مرحلے میں وہ بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔