کرینہ برے وقتوں میں میرا بڑا سہارا ہوتی ہے کرشمہ کپور

بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنا اچھا لگتا ہے اور میرے بچے ہی میری دنیا ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک March 29, 2016
بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنا اچھا لگتا ہے اور میرے بچے ہی میری دنیا ہیں، اداکارہ۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سینیما پرراج کر نے والی خوربرو اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی اور بچے ان کے لیے سب کچھ ہیں جب کہ برے وقتوں میں ان کی بہن کرینہ ان کا بڑا سہارا ہوتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وود اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے بچے اور فیملی ان کے لیے سب سے بڑھ کرہے جب کہ ان کی بہن کرینہ برے وقتوں میں ان کا بہت بڑا سہارا ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ انہیں چھٹیاں گزارنا بہت اچھا لگتا ہے اور ان کے بچے ہی ان کی دنیا ہیں۔

اداکارہ نے کہا وہ زیادہ ترکالے اورسفید رنگ کے کپڑے پہنتی ہیں اور روایتی کپڑے بہت پسند ہیں، اداکارہ سے جب ذاتی زندگی کے حوالے سے سوال کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنا نہیں چاہتیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 2003 میں بھارتی بزنس مین سنجے کپورسے شادی کرلی تھی جس کے 10 سال بعد دونوں میں علیحدگی بھی ہوگئی تاہم اب ان کے طلاق کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے جس میں ان کے شوہر نے اداکارہ پر سنگین قسم کے الزامات عائد کئے ہیں۔

مقبول خبریں