تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی، پولیس کا لاٹھی چارج

رپورٹنگ ٹیم  پير 25 اپريل 2016
نوجوانوں کی بدتمیزی کے باعث تقریر کے دوران ہی خواتین جلسہ گاہ چھوڑ کر روانہ ہوگئیں۔ فوٹو: پی ٹی آئی

نوجوانوں کی بدتمیزی کے باعث تقریر کے دوران ہی خواتین جلسہ گاہ چھوڑ کر روانہ ہوگئیں۔ فوٹو: پی ٹی آئی

 اسلام آباد: تحریک انصاف کا یوم تاسیس کا جلسہ بدنظمی کا شکار رہا، کئی نوجوان رکاوٹیں توڑ کر خواتین اور پارلیمنٹیرینز کے انکلوژر میں گھس گئے۔

تقریر کے دوران ہی خواتین جلسہ گاہ چھوڑ کر روانہ ہوگئیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین اسٹیج سے نوجوانوں کوخواتین کی حرمت کے بارے میں تنبیہ کرتے رہے۔ بدسلوکی کے واقعات پر پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج کر نا پڑا، نو جوانوں کی انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی، جلسے کے آغاز سے قبل شرکاء اور منتظمین کے درمیان بھی مارپیٹ کے واقعات پیش آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔