بھارت سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے، ماورا حسین

آئی این پی  پير 2 مئ 2016
 کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  اداکارہ ماورا حسین نے کہاہے کہ متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ۔

ایک انٹرویو کے دوران ماورا حسین نے کہا کہ بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی وڈ انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں اداکارائیں موجود ہیں اور ان میں سے ٹاپ ٹین اداکاروں کے مقابلے کے لیے کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہاکہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ، وہاں میں نے فلم کے دوران جتنا بھی کام کیا مجھے محبت اور دوستی کے ہی پیغامات ملے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔